اس دورے کے دوران ترکیہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر بات ہو گی

متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان ترکیہ کے ایک روزہ ورکنگ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر بات کریں گے۔
امارات کی سرکاری پریس ایجنسی ’وام‘نے بتایا کہ الشیخ محمد بن زاید آل نہیان کا ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے علاوہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور متعدد وزراء اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔
ترکیہ کے دورے کے دوران الشیخ محمد بن زائد آل نھیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی شامل ہے جس میں ’یو اے ای‘کے نائب صدر الشیخ منصور بن زاید آل نہیان، نائب وزیر اعظم اور شاہی دربار کے وزیر الشیخ نہیان بن زاید آل نہیان اور زید بن سلطان آل نہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین الشیخ حمدان بن محمد بن زید آل نہیان بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔
#Video
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) June 10, 2023
UAE President begins working visit to Türkiye#WamNews https://t.co/GigPOXlaw0 pic.twitter.com/3nQmw9yj5C
دونوں ممالک نے گذشتہ مارچ میں جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس سے 5 سال کے اندر غیر تیل کے درمیان تجارت کو 40 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے اور 2031ء تک ملازمت کے 25,000 نئے مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے
- 4 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 3 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- ایک گھنٹہ قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- 4 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 4 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 3 گھنٹے قبل











