انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے 73 ویں ایڈیشن کا آغازکل پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا
مینز ایشز سیریز کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں


برمنگھم: انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 73 ویں ایڈیشن کا اغاز کل(جمعہ سے) انگلینڈ میں ہوگا، پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 16 جون سے ایجبسٹن، برمنگھم میں شروع ہوگا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق مینز ایشز سیریز کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ سے ایجبسٹن، برمنگھم، دوسرا ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی تک لارڈز ،لندن،تیسرا میچ 6 سے 10 جولائی ہیڈنگلے، لیڈز، چوتھا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 جولائی تک ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول ،لندن کے میدان میں کھیلا جائے گا، یہ وہی پانچ مقامات ہیں جنہوں نے 2019کی ایشیز سیریز کی میزبانی کی ہے۔
ای سی بی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جون 2023میں اوول کے میدان میں ہوگا جبکہ 2025کے فائنل کی میزبانی لارڈز کے تاریخی میدان کو ملے گی، ویمنز ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ رواں سال 22 جون کو ٹرینٹ برج میں ہوگا۔
اس کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گے، ایجبسٹن، لارڈز اور اوول میں پہلی مرتبہ ویمنز ایشیز ٹی 20انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان 72 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں۔
6 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں، یہ سیریز مجموعی طور پر 73ویں ایشز سیریز اور انگلینڈ میں ہونے والی 37 ویں سیریز ہوگی، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو 0-4 سے شکست دی تھی، واضح رہے کہ 2023اور2025 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 15 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 8 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 13 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 8 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 11 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago








