ملک میں افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.20 فیصد اضافہ
12 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا


اسلام آباد: ملک میں افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.20 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 15 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کے 12 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 7.56 فیصد، کیلا 5 فیصد، انڈے 4.86 فیصد، ایل پی جی 4.14 فیصد، دال مونگ 2.04 فیصد، دال چنا 1.46 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 1.36 فیصد، چکن 1.12 فیصد، سرسوں کاتیل 0.75 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.44 فیصد، دال مسور0.42 فیصد اوراڑھائی کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.36 فیصدکی کمی ہوئی اس کے برعکس چینی کی قیمت میں 4.24 فیصد، آٹا1.79 فیصد، دہی 1.59 فیصد، دال ماش 1.25 فیصد، لہسن 1.15 فیصد، تازہ دودھ 1.08 فیصد اورواشنگ سوپ کی قیمت میں 1.61 فیصدکا اضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.11 فیصد کااضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.11 فیصد، 0.28 فیصد، 0.29 فیصد اور0.20 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیا جاتاہے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago





