جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
سابق وزیر اعظم ہوانگ نے مارشل لاء کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر کی گرفتاری اور مبینہ انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا


جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کرنے پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر یون نے 2024 میں جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیراعظم ہوانگ کو بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا جبکہ نیشنل انٹیلیجنس سروس (این آئی ایس) کے سابق سربراہ چو تائے یونگ کو قانون کی متعدد خلاف ورزیوں بشمول فرائض کی غفلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم ہوانگ نے مارشل لاء کے اعلان کے بعد فیس بک پر پوسٹ کی تھی جس میں ملک کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی گرفتاری اور مبینہ انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
جبکہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ پر الزام ہے کہ وہ مارشل لاء نافذ کرنے کے منصوبوں کو جانتے تھے لیکن قومی اسمبلی کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہے۔
این آئی ایس ایکٹ اس کے ڈائریکٹر کو یہ پابند کرتا ہے کہ وہ قومی سلامتی پر نمایاں اثر ڈالنے والی کسی صورتحال کی صورت میں صدر کے علاوہ قومی اسمبلی کو بھی رپورٹ کرے۔
پراسیکیوٹرز نے کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے مارشل لاء کے منصوبوں کی رپورٹ کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا حالانکہ وہ اس کی غیر قانونی نوعیت کو سمجھتے تھے۔
دونوں کی گرفتاریاں اس کے بعد ہوئیں جب پیر کو پراسیکیوٹرز نے 64 سالہ سابق صدر یون کے خلاف ایک اور الزام نامہ شامل کیا جنہیں اپریل میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اب وہ مارشل لاء نافذ کرنے کی ناکام کوشش پر حراست میں ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل





