یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،سینیئر قانون دان


سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کا لارجر بینچ ٹوٹنے پر سینیئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکومت کھل کر سامنے آئی ہے کہ ہم عدلیہ اور آئین کو نہیں مانتے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ ٹوٹنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہم اسے نہیں مانیں گے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھی حیرانی ہوئی۔ وکلاء اس عمل کو نہیں مانیں گے۔ یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، اس پر اعتراض نہیں بنتا۔
اس موقع پر سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نااہل کرے۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 5،5 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا جائے۔ فیصلے کے خلاف بیان بازی کرنے والے تمام افراد کو توہینِ عدالت کی سزا دی جائے۔
خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے اعتراض کے بعد 7 رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے خود کو بینچ سے الگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں کبھی بینچ میں نہیں بیٹھتا جب مجھ پر جانبداری کا شبہ ہو۔

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 5 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 6 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 10 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 8 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 7 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 6 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 6 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 5 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 8 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 9 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 10 hours ago