بجٹ اجلاس : طویل ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو تنخواہ کے 3 اعزاز یے دینے کا اعلان
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران طویل ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے 3 اعزاز یے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اعزاز یے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)، پولیس، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ملازمین کو دیے جائیں گے۔
دوسری جانب حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جہاں خاطر خوا اضافہ کیا وہیں ان کے 6 منجمد الاؤنسز میں کو بھی بڑھا دیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ڈیوٹی اسٹیشن سے باہر سرکاری سفر اور رات کے قیام کے ڈیلی الاؤنس اور مائیلج الاؤنس میں 50فیصداضافہ کر دیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل چارجز ، کرنٹ چارج، ڈیپوٹیشن الاؤنس میں 50فیصد اضافہ کر کے 12ہزار روپے سے بڑھا کر 18ہزار روپے کر دیاگیا ہے۔
آرڈرلی الاؤنس کو بڑھا کر 25ہزار روپے کر دیاگیا ، اسپیشل کنوینئس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر کے چار ہزار روپے کر دیاگیا۔
ملٹری کے کنسٹنٹ اٹنٹڈ الاؤنس کو 7ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے جب کہ مجاز پنشنرز کے ڈرائیور الاؤنس کو 14ہزار روپے سے بڑھا کر 21ہزار روپے کر دیاگیا ۔

پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، انڈین ایئر بیسز سمیت 26 مقامات کو نشانہ، بھارتی فوج کا اعتراف
- 3 hours ago

پاکستان کی جوابی کارروائی ،بھارتی S-400 دفاعی سسٹم تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کے مناظر سامنے آگئے
- 12 minutes ago

رحیم یار خان میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھارتی حملہ
- an hour ago

آپریشن بنیان المرصوص،جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا، خواجہ آصف
- 4 hours ago

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،ایل او سی پر مزید 5 بھارتی پوسٹیں تباہ
- 20 minutes ago

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ
- 2 hours ago

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،آپریشن بنیان مرصوص پر تبادلہ خیال
- 30 minutes ago

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago

سوناکشی سنہا بھی مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ پر برس پڑیں
- 3 hours ago

دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیئے
- 4 hours ago

ائیربیسز پر میزائل حملے،پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند
- 5 hours ago
پاکستان کے پاس میزائل کا بہت ذخیرہ ہے، بھارتی کی نیندیں حرام
- 7 minutes ago