عالم اسلام کی ترقی وخوشحالی اور مشکلات سے نجات کے لیے دعا کی


اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے تمام عالم اسلام کی ترقی وخوشحالی اور درپیش مشکلات سے نجات کے لیے دعا کی ہے۔
منگل کو یوم عرفہ کے موقع پر اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ حج کے بہترین انتظامات پر پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں اور با الخصوص خادم حرمین الشریفین کو خراج تحسین کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حج اسلام کا اہم رکن ہے اس فریضہ کی ادائیگی باعث سعادت ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس بابرکت اور مبارک دن کے صدقے تمام عالم اسلام پر اپنا خصوصی فضل و کرم اور مہربانی فرمائے اور ہمیں انفرادی واجتماعی مالی، معاشی اور سیاسی مشکلات سے نجات عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے جاری کوششوں کو کامیاب کرے۔
اللہ تعالیٰ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین میں بسنے والے مظلوم انسانوں کو دکھوں اور مصائب سے نجات عطا فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ ہماری مشترکہ کوششوں کی بدولت آنے والےوقت میں استحکام آئے اور ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے۔

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 14 hours ago

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 15 hours ago

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 12 hours ago

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 15 hours ago

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 11 hours ago

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 11 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 14 hours ago

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 14 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 12 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 12 hours ago

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 12 hours ago













