وطن عزیز کی حفاظت کیلئےجانیں قربان کرنے والے شہدا ء ہمارے ہیروز ہیں، وزیردفاع
ہمیں ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے،خواجہ محمد آصف


سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے، وطن عزیز کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا ہمارے ہیروز ہیں ہمیں ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے، اپنے محسنوں کو یاد رکھنا قوم پر قرض ہے اور جو قومیں اپنے محسنوں کو فراموش کر دیتی ہیں اس قوم کا زندہ رہنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب سیالکوٹ میں چوک علامہ اقبال میں “وال آف یادگار شہداء” کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم اپنے شہدا کے تو احسان مند ہیں ہی جنہوں نے وطن عزیز پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ساتھ میں ان کے لواحقین کے بھی مشکور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ 75 سالوں میں وطن عزیز کی خاطر شہید ہونے والے ہم اپنے ہزاروں شہدا خواہ وہ فوج سے تھے، پولیس سے تھے،فرٹنیئر کانسٹیبلری سے یا پھر عام عوام سے سب کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری بہادرافواج آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں، گزشتہ روز بھی افغان سرحد پر ایک بڑی جھڑپ ہوئی ہے جس میں پاک فوج نے دہشت گردی کے بہت بڑے حملے کو پسپا کیا ہے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نشان حیدر حاصل کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
“وال آف یادگار شہدا” ملک کی خاطر جان قربان کرنے والوں کی تاریخ کو تازہ کرے گی، آج بھی دہشت گردی کی جنگ جاری ہے، کل پاک افغان سرحد پر بڑی جھڑپ ہوئی، پاک فوج نے دہشت گردی کا بہت بڑا حملہ پسپا کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس اور میانوالی ائیر بیس پر حملہ کرنے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں اور بھانجا شامل تھا جنہیں میڈیا سمیت ملک کی 22 کروڑ عوام نے بھی دیکھا ہےتاہم وہ اسے مسترد کر رہاہے کہ یہ لوگ اس کے رشتہ دار اور ورکر نہیں تھے، اگر وہ اسے کوئی سازش قرار دے رہا ہے تو اس کی بہنیں اور بھانجا جو وہاں پر موجود تھے جنہیں سب نے دیکھا اور میڈیا نے دکھایاتو کیا پھر وہ بھی اس سازش میں شامل ہیں۔
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 12 hours ago

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 11 hours ago

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 11 hours ago

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 11 hours ago

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 11 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 12 hours ago

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 7 hours ago

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 12 hours ago

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 8 hours ago

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 13 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 6 hours ago

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 10 hours ago






