جی این این سوشل

دنیا

2 تربیتی طیارے پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ

کولمبیا میں 2 تربیتی طیارے پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

2 تربیتی طیارے پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کولمبیا میں 2 تربیتی طیارے پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے،حادثے کے نتیجے میں ایک لیفٹننٹ کرنل ہلاک ہوگئے۔

فضائی حادثات کے پیچھے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جس میں تکنیکی خرابی، موسم، انسانی غلطی اور کبھی اچانک حملے کی وجہ سے بھی حادثہ رونما ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ کبھی گولی اور پرندے بھی کریش کا باعث بن جاتے ہیں مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، حادثے میں لیفٹننٹ کرنل کے علاوہ ایک اور شخص کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان

اسحا ق ڈار کی گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحا ق ڈار کی   گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پندرھویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقا ت کی۔

اسحاق ڈار نے پاکستانی برادری کو مسئلہ کشمیر اور اسلام کے خلاف منفی سوچ کے حوالے سے اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں سے آگاہ کیا، پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر  ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان  دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

انہوں نے  اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے گفتگو کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے بشکریہ ملاقات کی ، سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط اپنے کثیر جہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو ہمیشہ خیر سگالی اور اعتماد کے ساتھ نمایاں رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے کئی اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی یکساں خیالات کا اظہار کیا۔

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی۔

انہوں نے وزیراعظم میلونی کی اندرون و بیرون ملک ان پالیسیوں کو سراہا جنہوں نے اٹلی کو یورپی یونین کا ایک اہم رکن بنا دیا۔


پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری، قانونی نقل مکانی کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر پنجاب کی  سعودی عرب میں موجودگی کے باعث سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  کی  سعودی عرب میں موجودگی کے  باعث سلیم حیدر کی  تقریب حلف برداری ملتوی

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم کی تقریب حلف برداری دوسری بار ملتوی  کردی گئی ۔

رہنماپیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کاکہنا ہے کہ نامزدگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو ہونی تھی اب 10مئی کو ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll