Advertisement

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

جاپان میں دھماکے سے عمارت میں آگ لگ گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 3 2023، 9:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

جاپان میں دھماکے سے عمارت میں آگ لگ گئی۔ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔ دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

دارالحکومت ٹوکیو میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے سے عمارت تباہ ہوگئی۔ فرنیچراور شیشے کے ٹکڑے ہر طرف بکھرگئے۔ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے کی وجہ فوری طور پرواضح نہیں ہوسکی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے دوسری منزل کی کھڑکیوں سے شعلے دیکھے اور گیس کی بو آرہی تھی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر جلد ہی قابو پالیا۔

Advertisement