رابطہ عالم اسلامی کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا خیر مقدم
عالمی برادری سے ان اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیاگیاہے


مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کا خیر مقدم کیا ہے جسے سعودی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے طلب کیا تھا۔
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماکونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے سعودی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے اس حوالے سے فوری اور مضبوط موقف اور اسلامی تعاون تنظیم میں سعودی عرب مستقل مندوب کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور پے درپے اشتعال انگیزی کے خلاف بیان کو سراہا۔
رابطہ عالم اسلامی نے او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کی حمایت کا اعادہ کیا ہے جس میں عید الاضحیٰ 1444ھ کے پہلے دن سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت اور ایسے واقعات پر ناراضگی اور حکام کی جانب سے اس بے حرمتی پر عمل درآمد کے لئے اجازت نامہ کے اجرا پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیہ میں اظہار رائے کی آزادی کے بہانے قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدس اقدار اور علامات کے تقدس کو مجروح کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں انتہاپسندی کے ایجنڈے کی تکمیل قراردیا گیا اور عالمی برادری سے ان اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیاگیاہے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 21 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 19 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago





