اسلا م آباد : مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے انکشاف کے بعد واضح ہوگیا کہ عمران خان نے وزیر اعظم آفس کا غلط استعمال کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی، ارشد ملک اور اب بشیر میمن کی گواہی ریکارڈ پر موجود ہے۔ یہ اداروں کے سربراہوں کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور نائب صدر کے خلاف مقدمہ کرو۔ تاریخ میں کبھی موجودہ وزیر اعظم آفس کے اندر ایسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا۔ آپ حکومت میں ہیں ، تو آپ کے خلاف ا تنی بڑی گواہی آ رہی ہے اس دن کا سوچیں جب آپ کی حکومت ختم ہو گی تو کیا ہو گا۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ نے سیاسی مخالفین کے خلاف پولیٹیکل انجینئرنگ کی ہے اس کے نتائج کیا ہیں، اس کے نتائج یہ ہیں کہ پاکستان پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے۔ مخالفین کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نشانہ بنایا گیا، جو الزامات اب لگے ہیں، میں نے تاریخ میں کبھی نہیں سنا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب لوگوں کو پتہ چل گیا ہے سسلین مافیا کیا ہوتی ہے ،آپ لوگوں کو بلا کرکہہ رہے ہیں کہ مریم نواز ، نواز شریف، رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ کرو ، کہتے ہیں ان کو گرفتار کرو مقدمہ بعد میں دیکھیں گے ، یہ اداروں کو ملوث کرکے سیاسی انتقام لے رہے ہیں ۔
مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کی نالائقی کا انجام عوام بھگتتے ہیں ،عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھے،نوازشریف نے جانتے ہوئے بھی انتقام کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسی مثال نہیں ملتی اور یہ مسئلہ میری ذات کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔ ملک میں لاقانونیت کا عذاب آیا ہوا ہے، پاکستان میں گورننس نام کی چیز نہیں رہی، ہر محاذ پر عمران خان کو ناکامی اور نااہلی کا سامنا کرنا پڑا ، دنیا بھر میں پاکستان کی فلائٹس بند کی جارہی ہیں ، شہر کوڑے کے ڈھیر بن گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کے بعد ان کی مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مقدمہ بنانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا
- 17 گھنٹے قبل
لاہور : الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب انعقاد
- 16 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 13 گھنٹے قبل

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 11 گھنٹے قبل

رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان
- 16 گھنٹے قبل

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 13 گھنٹے قبل
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 15 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے
- 16 گھنٹے قبل
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام
- 15 گھنٹے قبل

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 15 گھنٹے قبل

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 13 گھنٹے قبل