اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں فوجی کارروائی کے نتائج اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا


اقوام محتدہ نے فلسطین کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری پرتشدد فوجی کارروائی پر جمعہ کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارت کاروں کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو روز دیا گیا ہے کہ وہ جمعہ کو ایک بند کمرہ اجلاس منعقد کرے جس میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والے واقعات پر غور کیا جائے گا اور اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں کئی سال بعد کی گئی سب سے بڑی فوجی کارروائی کے نتائج اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اسرائیل میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس قتل و غارت کو روکنا چاہیے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 20 برسوں میں اسرائیلی فوج کی سب سے بڑی کارروائی کے دوسرے دن منگل کو تل ابیب میں ایک فلسطینی کی طرف سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے ایک آپریشن میں ایک درجن فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو کے قریب شہریوں کو زخمی کردیا ہے۔ ان میں سے بیس کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ جنین آپریشن میں فضائی حملوں کا بار بار استعمال اور املاک کی تباہی، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں اور معیارات کی پاسداری کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضائی حملوں کا استعمال قانون نافذ کرنے والے آپریشنز کو انجام دینے کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ قابض طاقت کے تناظر میں اس طرح کے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں جان بوجھ کر قتل کے مترادف ہو سکتی ہیں

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 20 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل





