پی ٹی اے نے غیر قانونی آن لائن مواد کو روکنے کے لیےکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا
سی ایم ایس ویب سائٹ اورک موبائل ایپ کے "سی ایم ایس" تک رسائی ممکن ہے

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) نے غیر قانونی آن لائن مواد کی اپ لوڈنگ کو روکنے کے لیے صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا۔
سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں غیر قانونی آن لائن مواد کو اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، پی ٹی اے نے ایک صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) تیار کیا ہے جو اپنی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ موبائل ایپ کے ذریعے بھی قابل رسائی ہے۔صارفین اسےسی ایم ایس ویب لنک کے ذریعے http://complaint.pta.gov.pk/RegisterComplaint.aspx اور پلے سٹور و ایپ سٹور پر ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔
پی ٹی اے آفیشل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرف سے فراہم کردہ شکایت کے اندراج کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ پی ٹی اے کی طرف سے فراہم کردہ طریقہ کار کے بارے میں عوامی آگاہی فراہم ہو گی، اس کے ساتھ ہی غیر قانونی آن لائن مواد سے متعلق شکایات درج کرانے میں بھی مدد ملے گی
ماضی میں، براڈکاسٹرز/ٹیلی کاسٹرز نشر یاتی مواد پر مکمل کنٹرول رکھتے تھے تاہم انٹرنیٹ کی ٹیکنالوجی آنےکے بعد یہ کنٹرول انٹرنیٹ صارفین پر منتقل ہو گیا ہے جو اب صرف چند کلکس کے ذریعے آسانی سے اپنا مواد آن لائن اپ لوڈ اور شیئر کر سکتے ہیں۔یہ مواد دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کے لیے فوری طور پر قابل رسائی ہو جاتا ہے۔
اس جدید ٹیکنالوجی نے زبردست چیلنجز بھی کھڑے کئے ہیں۔ خاص طور پر پرتشدد، نقصان دہ اور ناشائستہ مواد کی اپ لوڈنگ اور شیئرنگ سے متعلق۔ اس طرح کے مواد میں متعلقہ ریگولیٹرز کی طرف سے ضروری جانچ پڑتال کے بغیر بڑے پیمانے پر معاشرے کو نمایاں طور پر متاثر کرنے کی صلاحیت ہے۔
اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے غیر قانونی مواد کی بروقت شناخت اور اسے ہٹانا بہت ضروری ہے۔ جب کہ سوشل میڈیا کمپنیاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) الگورتھم استعمال کرتی ہیں۔یہ دونوں سسٹم ابھی سیکھنے کے مرحلے میں ہیں اور انہیں پختگی تک پہنچنے کے لیے وقت درکار ہے۔ نتیجتاً کمپنیاں فی الحال شکایت پر مبنی میکانزم پر منحصر ہیں جہاں عوام غیر قانونی مواد کی اطلاع دیتے ہیں اور کمپنی کے آخر میں مواد کے ماڈریٹرز رپورٹ کردہ مواد کا تجزیہ کرتے ہیں
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 6 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 6 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 12 گھنٹے قبل






