فوجی آپریشن میں اسرائیلی طاقت کے بے تحاشہ استعمال قابل مذمت ہے، سکریٹری جنرل گوٹریس


اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹریس نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا فوجی آپریشن میں اسرائیلی طاقت کے بے تحاشہ استعمال قابل مذمت ہے۔
انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ اس آپریشن میں 100 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔ ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔ سکولوں اور ہسپتالوں کو نقصان پہنچا اور پانی و بجلی کے نیٹ ورک میں خلل پیدا ہوگیا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے میں رکاوٹ کھڑی کرنے اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو ہر ضرورت مند تک پہنچنے سے روکا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ یہ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ اس معاملے میں اسرائیلی افواج نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضائی حملوں کا استعمال قانون نافذ کرنے والے آپریشنز کے انعقاد سے مطابقت نہیں رکھتا۔ گوٹریس نے اسرائیل کو یاد دلایا کہ قابض طاقت کے طور پر اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شہری آبادی کو تشدد کی تمام کارروائیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 20 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 27 منٹ قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل





