وفاقی برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی ) کا 12 واں یادگاری اجلاس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا ۔
چینی روزنامہ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے ۔ چین روانگی سے قبل اپنے ایک انٹرویومیں وفاقی وزیرنے کہاہے کہ اجلاس میں دونوں ممالک تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے اور سی پیک کے تحت ابھرتے ہوئے شعبوں میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس تاریخی منصوبے کو 5 جولائی 2013 کو اس وقت رسمی شکل دی گئی جب پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے چین کا دورہ کیا جس سے اس منصوبے کاباضابطہ آغاز ہوا ۔
سی پیک ایک ایسی راہداری ہے جو جنوب مغربی پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ کو شمال مغربی چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہرکاشغر سے جوڑتی ہے،اس راہداری منصوبہ میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تعاون شامل ہے۔ مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی ) کااجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نہ صرف ایک دہائی کے نتیجہ خیز تعاون کی عکاسی بلکہ اس منصوبے کے اگلے مراحل کااحاطہ بھی کررہاہے ۔اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنا اورتعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 3 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 5 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 5 گھنٹے قبل






