پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پی ایس بی کوچنگ کورس 11 جولائی سے سوات میں شروع ہو گا
مقررین کھیلوں کے حوالے سے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے


اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پی ایس بی کوچنگ کورس11 جولائی سے سوات میں شروع ہوگا۔
یہ کورسز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ کی ہدایت پر منعقد کروائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کوچنگ کورس سوات میں 11سے 15 جولائی تک منعقد ہوگا، مظفرآباد 21 سے 25 جولائی تک، ملتان میں یکم سے 5 اگست تک، سکھر میں 7 سے 11 اگست تک اور ایبٹ آباد میں 17 سے 21 اگست تک منعقد ہونگے۔
کورس کے شرکاء کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام اور ورلڈ اتھلیٹکس لیول ٹو لیکچرار و پاکستان سپورٹس بورڈ کے انسٹرکٹر نصراللہ رانا کے علاوہ دیگر مقررین کھیلوں کے حوالے سے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے جن میں کوچنگ اور ٹریننگ کے نظریات،غذائیت، ڈوپنگ، کھیلوں کی نفسیات، کھیلوں کے دوران زخم، چوٹیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنر کی تعلیم پر لیکچرز شامل ہیں۔ اس سے قبل ایسے کورسز روواں سال مئی اور جون میں بھی اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، پشاور٫ کراچی، راولاکوٹ اور کوئٹہ میں منعقد ہوچکے ہیں۔

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- ایک دن قبل

یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 11 منٹ قبل

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- ایک گھنٹہ قبل
علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا، چند دنوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے
- 4 گھنٹے قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل

2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 3 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 21 گھنٹے قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)




