کراچی : کراچی کے حلقےاین اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، تحریک انصاف کے امجد آفریدی اور پی ای ایس کے مصطفی کمال کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، تحریک انصاف کے امجد آفریدی اور پی ای ایس کے مصطفی کمال کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل اور ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین سمیت 30 امیدوار میں مقابلہ ہو گا۔
حلقے میں 3 لاکھ 39 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، حلقے میں 276 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ حلقےمیں پولنگ اسٹیشنزکی تعداد276 ہےجن میں سے مشترکہ پولنگ اسٹیشن 139 ہیں۔92پولنگ اسٹیشنزکوحساس جبکہ184پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قراردیاگیاہے جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزمیں سی سی ٹی وی کیمرےنصب ہیں۔ پولنگ سٹیشنز کے باہر پیرا ملٹری فورس اور مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ یہ نشست حالیہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے استعفی دینے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔ 2018 کے عام انتخاب میں ن لیگ کے شہباز شریف اس حلقے سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقے میں تین جماعتوں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے مابین مقابلہ ہوا تھا۔

اسرائیل کا دمشق کے جنوب میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ
- 2 گھنٹے قبل

جانیے سادہ خوراک سے کن امراض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے
- 10 گھنٹے قبل

افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری نے تباہی مچادی ،29 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

آزادانہ صحافت جمہوریت کا اہم حصہ ہے، وزیر اطلات
- 13 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان میں کنوئیں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
- 11 گھنٹے قبل

امریکا میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کیلئے رجسٹری بنانےکی تیاری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی اور اور پائیدار امن پر زور
- 4 گھنٹے قبل

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، صارفین کی بڑی مشکل اب آسان ہو گئی
- 26 منٹ قبل

وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے،بیرسٹر سیف
- ایک گھنٹہ قبل
رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی
- 12 گھنٹے قبل