ہسپانوی سائیکلسٹ آئن ائزیگرنے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 12واں مرحلہ اپنے نام کرلیا
سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 110 واں ایڈیشن جاری ہے


پیرس: سپین کے سائیکل سوار آئن ائزیگر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا۔ ریس میں ہسپانوی سائیکلسٹ آئن ائزیگر کی یہ پہلی فتح ہے۔
سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا 110 واں ایڈیشن جاری ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے بارہویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں رونے سے بیلی ویلے ان بوجولے تک 169کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھاجو درمیانی پہاڑی راستے پر محیط تھا۔34سالہ سپین کے سائیکل سوار آئن ائزیگر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی سائیکلسٹ میتھیو برگاؤڈیو کو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ہسپانوی سائیکلسٹ آئن ائزیگر نے 12ویں مرحلے کا 169 کلومیٹر پر مشتمل مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 51منٹ اور 42 سیکنڈز میں طے کرکے اپنے نام کیا۔
فرانسیسی سائیکلسٹ میتھیو برگاؤڈیو نے دوسری جبکہ 24 سالہ امریکی سائیکلسٹ میٹیو جارجنسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چھٹے مرحلے سے ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ 24 روزہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی،جس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن1903میں ہوا، جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 7 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 6 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 8 hours ago









