معاشی حالات اتنے گھمبیر اور سنگین ہوگئے ہیں کہ سنبھالنے سے بھی نہیں سنبھلیں گے،شیخ رشید
دنیا قرض لینے پر شرمندہ ہوتی ہے، حکومت نے ایک سال ضائع بھی کیا اور دھمال بھی ڈال رہی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بجلی، گیس مہنگی، آٹا چینی مہنگا یہ ہے 15 مہینوں میں اس حکومت کی کارکردگی، دنیا قرض لینے پر شرمندہ ہوتی ہے، حکومت نے ایک سال ضائع بھی کیا اور دھمال بھی ڈال رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر اور سنگین ہوگئے ہیں کہ سنبھالنے سے بھی نہیں سنبھلیں گے، پہلے بھی اپنے منی لانڈرنگ کے مستند کیس ختم کرائے فرد جرم والے دن وزیراعظم کا حلف اٹھایا اور جاتے جاتے سولر انرجی میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا قوم کو ٹیکہ لگا دیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نیب ترامیم کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں ہے اپنے من پسند کی ترمیم جس سے صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا مقصود ہو آئین اور قانون اُس کی اجازت نہیں دیتا۔ چادر اور چار دیواری کو نیست و نابود کیا گیا ہے، حاملہ عورتوں اور معصوم بچوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے اور اپنے مخصوص عقوبت خانوں میں رکھا گیا ہے تاکہ تشدد کے ذریعے من پسند بیان لیے جائیں
بجلی گیس مہنگی آٹا چینی مہنگا یہ ہے 15 مہنیوں میں اس حکومت کی کارکردگی دنیا قرض لینے پر شرمندہ ہوتی ہے اور حکومت نے ایک سال ضائع بھی کیا اور دھمال بھی ڈال رہی ہے معاشی حالات اتنے گھمبیر اور سنگین ہوگئے ہیں کہ سنھبالنے سے بھی نہیں سنبھیلیں گے پہلے بھی اپنے منی لانڈرنگ کے مستند…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 16, 2023
انہوں نے کہا کہ عزت حکومت سے نہیں ملتی عوام کے دلوں پر حکمرانی سے ملتی ہے، عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھینک کر اور خودکشیوں پر مجبور کر کے زبردستی حکمران بنے بیٹھے ہیں جو فسطائیت، چنگیزیت، دہشتگردی اور ظلم و ستم بے گناہ لوگوں پر ان دنوں رواں رکھا گیا ہے وہ ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چور ڈاکو لٹیرے اپنے انجام کو پہنچیں گے ان کو صرف اپنی اولاد عزیز ہے غریب کی اولاد دھکے کھائے یا بھاڑ میں جائے اس سے ان کو کوئی غرض نہیں، 15 مہینوں میں تمام حربے ناکام ہوگئے کچھ ڈلیور نہ کر پائے ایک ارب ڈالر کا قرضہ ایک سال ضائع کرنے کے بعد آئی ایم ایف سے لینا کمال نہیں زوال ہے، حکومت کو احساس نہیں کہ غریب فاقہ کشی پر مجبور ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس صرف تقریروں کا جمعہ بازار ہے جنہیں دیکھ کر لوگ اور سیخ پاہ ہو جاتے ہیں تقریباً 4 ہفتوں کی حکومت ہے نگران حکومت کے اعلان اور اُس کے چناؤ کے انتخاب پر الیکشن کے شفاف ہونے یا دھاندلی زده ہونے کا پتا چل جائے گا قوم جھرلو والے الیکشن کو تسلیم نہیں کرے گی اور دنیا میں پاکستان کی معاشی ساکھ کے بعد سیاسی ساکھ بھی داؤ پر لگ جائے گی کیونکہ سیاست معیشت اور ریاست کا ایک دوسرے سے چولی دامن کا ساتھ ہے جو اسے داؤ پر لگائے گا وہ اپنی سیاست کا قبرستان بنائے گا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل




