ہم نے طلبا کو اربوں روپے کے وظائف دیے ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینا آٹے میں نمک برابر بھی نہیں


لیپ ٹاپ احسان نہیں طلبہ کا حق ہے لیپ ٹاپ صرف قابلییت کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں لیپ ٹاپ طلبا کی محنت کا اعتراف ہیں لاکھوں لیپ ٹاپ پنجاب اور دیگر صوبوں میں تقسیم ہوئے،مشکلات کے با وجود لیپ ٹاپ دیے رواں سال ایک لاکھ مزید لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 2011 میں نواز شریف کی قیادت میں شروع کیا،
رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی رقم بھی رکھی گئی ہے خواتین کی لیے رواں سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
ہمیں بہت سی مالی مشکلات کا سامنا تھا جب حکومت ملی تو بہت سے چیلینجز تھے ہم نے طلبا کو اربوں روپے کے وظائف دیے ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینا آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے ہماری حکومت اگلے ماہ اپنی مدت پوری کرے گی دوبارہ ہمیں موقع ملا تو تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے،دوبارہ حکومت ملی تو ہر بچے کو لیپ ٹاپ دیں گے، تیل اور پیٹرول کی قیمتیں کم کر دیں،معیشت مضبوط ہوگی تو قرضے نہیں لینے پڑیں گے، پٹرول کی قیمت میں کمی عالمی منڈی میں تیل کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوئی ہمیں ہر کا م کے لیے مغرب کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرٹ کی پالیسی ہی پاکستان کو عظیم ملک بنائے گی، رواں مالی سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ طالب علموں کو فراہم کئے جائیں گے، عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، کوئی قوم خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کی وجہ سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا، معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ اتوار کو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہونہار بچیوں سے مل کر خوشی ہوئی ہے، خواجہ آصف سے میری رقابت گورنمنٹ کالج کے دور طالب علمی سے ہے،
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی ان کی قابلیت کا اعتراف ہے، میرٹ کو آپ کو یہ لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں اس میں کوئی علاقہ یا سفارش مدنظر نہیں رکھی گئی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو عظیم قوم بنایا جائے گا، دنیا نے اسی پالیسی کے تحت عروج حاصل کیا۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب دوسرے صوبوں کے لئے بھی سوچا کیونکہ اسی طرح پاکستان ترقی کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا منصوبہ 2022-23ء کا ہے.
ہم نے خوراک، ادویات اور پیٹرولیم کی درآمد کی اجازت دی، یہ ہماری ترجیحات تھیں، اس کے علاوہ اتنے چیلنجز تھے کہ انڈسٹری سمیت دیگر ضروری خام مال کی درآمدات میں مشکلات تھیں تاہم یہ علم تھا کہ طالب علموں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنی ہیں اس لئے ہم نے اپنے طالب علموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تو انہیں وظائف سمیت تمام سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔ ہم نے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اس سال کے بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں، کوئی قوم خواتین کے بھرپور حصہ کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کرسکتی اس کیلئے خواتین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہوگی،
دنیا میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئندہ ماہ اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ جو بھی حکومت آئے گی وہ تعلیم کے راستہ میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دے اگر نواز شریف کی قیادت میں ہمیں موقع ملا تو قوم سے یہ وعدہ ہے کہ تعلیم کے میدان میں 2011ء میں جوانقلاب شروع کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ دیں گے۔مسلمان معیاری تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گئے، مسلمان اپنے علم کی بدولت میں ماضی میں دنیا پر حاوی تھے، تعلیم میں ترقی کا راز مضمر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہم نے معاہدہ کیا اس کے نتیجہ میں روپیہ مستحکم ہوگی زراعت ، آئی ٹی، ٹیکسٹائل سمیت ہر شعبہ میں ترقی کیلئے بنیادی شرط محنت ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر ہونہار طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے۔تقریب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھ

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 4 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 4 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 14 منٹ قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 7 منٹ قبل



