جون میں مسلسل چوتھے ماہ حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 334 ملین ڈالرفاضل ہے ، اسحاق ڈار


اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ جون 2023 میں مسلسل چوتھے ماہ حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 334 ملین ڈالرفاضل ہے، الحمداللہ پاکستان معاشی طورپرمحفوظ مقام پرہے۔
منگل کویہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ جون 2022 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 2321 ملین ڈالرتھا، گزشتہ مالی سال میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 2.560 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجو مالی سال 2022میں 17.4 ارب ڈالرتھا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ تجارتی اورحسابات جاریہ کے کھاتوں میں نمایاں بہتری سے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی حکومت کے بہتر انتظام وانصرام کی عکاسی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بہتر، دانش مندانہ اورعملی پالیسیوں اوراقدامات کے زریعہ ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم نے گزشتہ ایک سال میں تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پرکی ہے اوراس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان قرضوں میں دیوالیہ نہ ہو ۔
انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزارت خزانہ اورسٹیٹ بینک کے ماہرین کی کوششوں کوبھی سراہا اورکہاکہ ملک کو17 ارب ڈالر کے خسارے میں ڈالنے والے ان پنڈتوں کی پیش گوئیاں آج غلط ثابت ہوچکی ہے، یہ لوگ ملک کے اندر اورباہربیٹھ کرملک کے دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دے رہے تھے حالانکہ پاکستان کو ان خساروں کا شکارکرنے کے ذمہ داربھی یہی لوگ تھے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ الحمداللہ پاکستان معاشی طورپرمحفوظ مقام پرہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل



