ایک صحت مند قوم تیار کر کے ہی قومی پیداوار اور معاشی ترقی کو بہتر کیا جا سکتا ہے


اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسلام آباد کے نجی ہسپتال کے تعاون سے مردوں کا عالمی ہفتہ صحت منانے کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں بلڈ پریشر، شوگر، وزن کی چیکنگ، ڈائیٹ پلانز اور طبی مشاورت کے علاوہ پھیپھڑوں کے مفت ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رؤف پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے سپیکرز کو شیلڈ ز پیش کیں اور کہا کہ غیر فعال طرز زندگی کی وجہ سے بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور کینسر سمیت متعدد بیماریاں معاشرے میں بڑھ رہی ہیں جو تشویشناک ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرد حضرات پر خاندان کی کفالت اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لہذا ان کو صحت مند اور تندرست زندگی گزارنے کے بارے میں ایسے آگاہی پروگرام باقاعدگی کے ساتھ منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند قوم تیار کر کے ہی قومی پیداوار اور معاشی ترقی کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رؤف نے کہا کہ مرد عموماً اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی صحت سے سمجھوتہ کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے علاج و تعلیم جیسے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی سرجری میں تاخیر کرتے ہیں جس سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مردوں کو اپنی صحت پر زیادہ توجہ دینی چاہیے جس سے وہ معاشرے کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں گے اور اپنے خاندان کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈریپ مریضوں کی جلد صحت یابی اور عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر فاد وحید نے کہا کہ خاندان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرد حضرات خود پر زیادہ بوجھ ڈالتے ہیں جس سے وہ صحت کے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرد حضرات کو ایک فعال طرز زندگی اپنانا چاہیے اور باقاعدگی کے ساتھ ہیلتھ اسکریننگ کرانی چاہیے تا کہ وہ صحت مند رہ کر خاندان اور معاشرے کی بہتری کیلئے موثر کردارا دا کر سکیں۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل






