نئی دہلی : کورونا وائرس کے طوفان نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ملک میں کورونا مریضوں اور مہلک وائرس سے ہونیوالی اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔کورونا کی تباہ کاریوں کے باوجود مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی پولنگ ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا کا سیلاب امڈآیا۔ ایک روز میں تین لاکھ اسی ہزار کے لگ بھگ ریکارڈ کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 3ہزارچھ سو سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے۔
ملک میں صحت کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔ممبئی میں صرف 51آئی سی یو بیڈ اور19وینٹی لیٹر خالی رہ گئے۔دہلی میں ہر چار منٹ میں ایک شخص کوروناسے مررہاہے۔شمشان گھاٹوں میں مسلسل مردے جلائے جارہےہیں تو قبرستانوں میں گورکن دن رات قبروں کی کھدائی کررہے ہیں۔
کورونا کی بدترین صورتحال سے دردناک کہانیاں سامنے آنے لگیں۔آگرہ میں ایک شخص گھٹنوں کے بل بیٹھ کرپولیس اہلکار سے آکسیجن سلنڈر کی بھیک مانگنے لگا۔نئی دہلی میں صبح چار بجے سے آکسیجن سلنڈربھرانے کے انتظارمیں کھڑی خاتون کو کورونامیں مبتلا ماں کی موت کی خبرملی۔
بھارتی اشرافیہ کورونا سے بچنے کیلئے دبئی بھاگنے لگی۔جس کے با عث نجی طیاروں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ سکھوں نےضرورت مندوں کو مفت آکسیجن سلنڈرفراہم کرناشروع کردیئے ہیں ۔برطانیہ سےمزید طبی سامان بھارت پہنچ گیا۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 7 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 11 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 6 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 10 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 9 گھنٹے قبل