سی پیک منصوبے نے ملک میں انفراسٹرکچر، توانائی ،اور گوادر میں ترقیاتی کاموں سے روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا ہے،پلاننگ کمیشن
سی پیک کے تحت ریلوے انفراسٹرکچر کے منصوبوں بالخصوص مین لائن ۔ون منصوبے کو ترجیح دی گئی،رپورٹ


چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے نے ملک بھر میں علاقائی روابط ، انفراسٹرکچر، توانائی ، اقتصادی زونز اور گوادر میں ترقیاتی کاموں سے روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا ہے۔پلاننگ کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی۔
پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ 3 مرحلوں پرمشتمل تھا،پہلا مرحلہ 2020 تک انفراسٹرکچر کی تعمیر، 25۔2020 تک صنعتی تعاون اور2025 سے 2030 تک علاقائی تعاون تھا۔ صنعتی تعاون کے تحت 9 اکنامک زونز پر بھی کام جاری ہے۔ سی پیک کا تیسرا اہم جز گوادر پورٹ تھی۔ گوادر شہر کا انفرا سٹکچر بنانے کےساتھ ساتھ پورٹ انفراسٹرکچر، سماجی و اقتصادی بہبود کے منصوبے لگاَئے گئے۔ چین کے اشتراک سے گوادر میں تین ہزار سے زیادہ گھروں میں سولر پینل فراہم کیے گئے۔
گوادر میں سکول یونیورسٹی اور ہسپتال بھی تعمیر کیے گئے۔ سی پیک کے تحت بیشتر سڑکوں کے منصوبے بشمول ملتان سکھر موٹر وے، قراقرم ہائی وے کی تعمیر نو، ہزارہ ایکسپرس وے، 660 کلومیٹر کوئٹہ گوادر منصوبہ کے زریعے علاقائی رابطے بحال کیے گئے جس سے ان علاقوں کی زراعت، تعلیم و صحت کی سہلویات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
سی پیک کے تحت ریلوے انفراسٹرکچر کے منصوبوں بالخصوص مین لائن ۔ون منصوبے کو ترجیح دی گئی کیونکہ پاکستان کا ریل انفراسٹرکچر ڈیڑھ سو سال پرانا ہے۔ ایم ایل۔ ون کراچی سے پشاور تک کا منصوبہ ہے جس سے ریل کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی جس سے کم لاگت پر مبنی ترسیل کا نظام ممکن ہے۔
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 13 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 13 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 13 گھنٹے قبل





