Advertisement
پاکستان

وفا کے باب میں میرا حسینؓ زندہ ہے ،10محرم الحرام یوم الشہدا حضرت حسینؓ کی شہادت کا دن

ایک ظالم اور فاسق کی بیعت نہ کی شہادت کو قبول کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 29th 2023, 11:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفا کے باب میں میرا  حسینؓ زندہ ہے ،10محرم الحرام یوم الشہدا حضرت حسینؓ کی شہادت کا دن

10 محرم الحرام یوم جمعہ حضرت امام حسینؓ کے بیٹے حضرت علیؓ اکبر نے اذان دی امام حسینؓ نے امامت فرمائی۔ نماز فجر ادا کرنے کے بعد حضرت امام حسین ؑ نے اپنے مٹھی بھر ساتھیوں کوتلواروں اور نیزوں سے  مسلح ہونے کا حکم دیا جب فوج کومکمل تربیت دے دی تو آپ گھوڑے پر سوار ہو کر دشمن کی صفوں کے قریب ہو گئے اور خطبہ ارشاد فرمایا:
اے لوگو! میری بات غور سے  سنو، عجلت نہ کرنا کیونکہ جہاں تک مجھ پر واجب ہےمیں  تمہیں اچھی طرح سمجھا نہ لوں اور اپنے آنے کا سبب تمہیں بتا نہ لوں  اگر تم حق پسندی اور ایمانداری  سے کام لو گے تو تمہاری سعادت مندی ہے اگر تم میرا عذر قبول نہیں کرنا چاہتے  تو مجھ حملہ آور ہو جاؤ بلاشبہ اللہ میرا مددگار ہےاور میں اسی سے مدد کا طلبگار ہوں ۔ 

تم لوگ میرے شجرہ نسب پر غور کرو کہ میں کون ہوں کیا مجھے شہید کرنا اور میری آبرو ریزیکرنا  تمہیں زیب دیتا ہے ؟ جائز ہے کیا؟ میں تمہارے نبیؐ کا نواسہ نہیں ہوں؟ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول ؐاللہ نے میرے اور میرے بھائی حسن کے بارے میں  فرمایا ہے یہ دونوں نوجوانان جنت کے سردار ہیں۔

کیا تم میں سے کوئی شخص ہے جو تمہیں اس خون ریزی سے روک دے؟ لیکن یزید کی فوج پر نواسہ رسول کے خطاب کا کوئی اثر نہیں ہوا حضرت حر اور ان کے بھائی حضرت مصعب  معافی مانگ کر آپ کے لشکر میں شامل ہوگئے۔

امام عالی کی صف سے سب سے پہلے حضرت عبداللہ بن عمیر نکلے اور داد شجاعت پاتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا امام عالی نے ایک بار پھر یزیدی لشکر سے خطاب کیا لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا،اما حسین نے اپنی تین باتیں یزیدی لشکر کے سامنے رکھی کہ یا تو مجھے یزید تک پہنچا دو تاکہ اس کے پاس جا کر میں بعییت کا فیصلہ کر لوں دوسری کہا کہ ہمیں مدینہ واپس جانے دو تیسری ہمیں پانی پلادو ظالمون نے تینوں باتیں مسترد کر دیں۔

بعد ازاں امام عالی خود میدان جنگ میں اترے  تقریباً 40 اصحاب اُسی وقت شہید ہو گئے۔ ابن اثیر لکھتے ہیں کہ دوران جنگ نماز ظہر کا وقت ہو گیا تونماز کا تہیہ فرمایا تیر چونکہ مسلسل آ رہے تھے اس لئے زہیر ابن قیس اور سعید بن عبداللہ امام حسینؓ کے سامنے کھڑے ہو کر تیروں کو سینے پر لینے لگے یہاں تک کہ امام نے نماز تمام فرمالی۔امام حسینؓ کے موعظہ کا اثر جناب حرؓ پر پڑا اپنے گھوڑے کو ایڑ لگائی اور امام حسینؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے پھر گھوڑے سے اُتر کر آپؑ کی رکاب کو بوسہ دیا امام نے حُرؓ کو معافی دے کر جنت کی بشارت دی،اس کے بعد دیگر شہدا کے سر کاٹے گئے،خیموں میں کہرام مچ گیا دشمنوں نے خیموں کو آگ لگا دی اور سامان لوٹنا شروع کر دیا ۔ پھر اس قافلہ کو کوفہ لے جانے کے لئے مقتل کی طرف سے گذارا گیا تو حشر کا سماں بن گیا قافلہ آگے بڑھا آل رسولؐ کی لاشیں بے گورو کفن زمین کربلا پرپڑی رہیں چند دنوں بعد بنی اسد نے انہیں سپرد خاک کر دیا گیارہ محرم کو رسول پاکؐ کی نواسیوں کا یہ قافلہ دربار کوفہ گیا پھر ایک ہفتہ انہیں کوفہ میں رکھا گیا۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 4 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • a day ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 6 hours ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 6 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 4 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • an hour ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 6 hours ago
Advertisement