پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا


لاہور: ملک بھر میں یوم عاشورہ مذہبی و دینی عقیدت و احترام سے منایا گیا، لاہور، پشاور ، کوئٹہ ، کراچی ،سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس اپنی اپنی منزل تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔
لاہور
10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہوا، جس میں لاکھوں عزاداروں نے ماتمی جلوس میں شرکت کی ، حضرت امام حسینؓ کو شہید لیے جانے کے غم میں عزاداروں نے زیجیر زنی کی اور ہاتھ سے ماتم کیا لاہور کا مرکزی جلوس مغرب کے بعد گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔
لاہور کے مرکزی جلوس کے لیے سکیورٹی کےکافی سخت انتظامات کیے گئے ، جلوس کے روٹس کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات کئے گئے تھے، مرکزی جلوس 390 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی، اس حوالے سے 3 آپریشن روم بنائے گئے ، مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔
کوئٹہ
کوئٹہ 10 محرم الحرام کا جلوس علمدار روڈ سےہوتا ہوا جو نماز مغرب کے وقت دوبارہ علمدار روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا، جلوس کیلئے پولیس نے سخت انتظامات کیے تھے جب کہ کوئٹہ میں موبائل سروس بھی معطل کی گئی تھی اور ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی کوئٹہ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، پولیس اور ایف سی کے 8 ہزار سے زائد اہلکار جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات تھے
پشاور
پشاور میں بھی یوم عاشور جا آخری جلوس بھی امام بارگاہ آغا مصطفی سے برآمد ہوا اور واپس اسی راستے سے ہوتا ہوا آغا مصطفی واپس پہنچا پشاور میں بھی موبائل سروس معطل رہی سیکیورٹی کے فل پروف انتظا مات کیے گئے یوم عاشورہ کو عقیدت و احترام سے منایا گیا جبکہ پورے شہرمیں 12 جلوس نکالے گئے ۔
کراچی
کراچی میں بھی یوم عاشوربہت عقیدت و احترام سے منایا گیا کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔
حضرت امام حسین اور ساتھیوں کی لازوال قربانی کو سلام#GNN #GNN_Updates #NewsUpdates #Breakingnews pic.twitter.com/sC2Strmx2z
— GNN (@gnnhdofficial) July 29, 2023

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 12 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 8 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 12 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 6 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 12 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 12 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- a day ago

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- a day ago

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- a day ago

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- a day ago

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- a day ago

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- a day ago









