سوئی ناردرن کے شئیر ہولڈرز کی مالی سال 22-2021 کے لیے 40 فیصد کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری
سوئی ناردرن کے شئیر ہولڈرز نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیو آر کوڈ اور ویب لنک کے ذریعے سالانہ آڈٹ شدہ مالی اسٹیٹمنٹس کی اشاعت کی بھی منظوری دی۔


لاہور.سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا 58واں سالانہ اجلاس عام منگل، یکم اگست کو لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی کے سالانہ اکاؤنٹس کی منظوری دی جس کے مطابق کمپنی کو مالی سال 22-2021ء میں 15.50 ارب روپے کا قبل از ٹیکس اور 10.37 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا اور فی حصص آمدن 16.34 روپے رہی۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی جانب سے سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر 4 روپے فی شیئر کی بنیاد پر 40 فیصد کیش ڈیوڈنڈ کی بھی منظوری دی۔ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے میسرز یوسف عادل، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو ایک مرتبہ پھر مالی سال 23-2022ء کے لیے سوئی ناردرن کے آڈیٹر کی حیثیت سے متعین کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر سوئی ناردرن کے شئیر ہولڈرز نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیو آر کوڈ اور ویب لنک کے ذریعے سالانہ آڈٹ شدہ مالی اسٹیٹمنٹس کی اشاعت کی بھی منظوری دی۔
سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے شئیر ہولڈرز کو سراہتے ہوئے بتایا کہ مختلف معاشی اور مالی دشواریوں کے باوجود سوئی ناردرن نے بہترین نتائج دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے مسلسل چھٹے سال ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ روحی رئیس خان نے یو ایف جی میں کمی کے سلسلے میں مینجمنٹ اور یو ایف جی کنٹرول ٹیم کی مسلسل کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے اسٹاف اور ہنرمند افرادی قوت کی بدولت ہی بورڈ کے متعین کردہ اہداف کو حاصل کیا جاسکا۔
اس موقع پر تفصیلی سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں مینجمنٹ نے شئیر ہولڈرز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تسلی بخش جواب دیے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)