Advertisement
پاکستان

یکم اگست تک پاکستان میں ایک دن میں 28ہزار اموات ہوسکتی ہیں، امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ

واشنگٹن : امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوگا،مئی کے وسط تک عالمی سطح پر ایک دن میں وائرس کا شکار افراد کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ سکتی ہےجبکہ یکم اگست تک پاکستان میں ایک دن میں 28ہزار اموات ہوسکتی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 3rd 2021, 11:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

مقامی میڈیا کے مطابق  یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ہیلتھ میٹرکس اور تشخیصی ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ بھارت  ، پاکستان اور بنگلہ دیش میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے نتیجے میں دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی ایک دن میں تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

رواں  ہفتے جاری کی جانے والی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انسٹی ٹیوٹ نے جنوبی ایشیا کو عالمی سطح پر ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مئی کے وسط تک استحکام سے قبل خطے میں انفیکشن اور اموات کی تعداد میں اضافہ جاری رہے گا۔

رپورٹ کے اندازے کے  مطابق یکم اگست تک پاکستان میں یومیہ کیسز 2 لاکھ 40 ہزار اور اموات کی تعداد یومیہ 28ہزار 549 تک پہنچ سکتی ہے۔ ان میں سے 5 ہزار 639 اموات سندھ، پنجاب میں 12ہزار 460، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 978، بلوچستان میں 796، گلگت بلتستان میں 115، آزاد جموں و کشمیر میں 1ہزار 88 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1ہزار 473 اموات ہوسکتی ہیں۔

اس رپورٹ کے اندازے کے مطابق بھارت میں روزانہ اموات کی تعداد مئی کے وسط تک بڑھ کر یومیہ 13ہزار تک بڑھ سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں کیسز اور اموات میں غیر معمولی اضافہ جاری ہے اور ہمیں  تجزیے سے معلوم ہوتا  ہے کہ انفیکشن کا پتا لگانے کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے جن کیسز کی تشخیص ہو رہی ہے اس کو 20 گنا تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی اصل تعداد سامنے آ سکے، اس وقت بھارت میں وائرس کا شکار افراد کی تعداد غیر معمولی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ نے پیش گوئی کی کہ ممکن ہے کہ یہ وبا کم سے کم مئی کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گی اور  مئی کے آخر تک ہندوستان میں ٹرانسمیشن میں کمی آنا شروع ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ  جولائی 2020 میں انسٹی ٹیوٹ نے پیش گوئی کی تھی کہ نومبر 2020 تک امریکا میں کووڈ 19 اموات2لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہیں،  یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور اب امریکا میں اموات کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک دنیا میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کیسز کے اضافے کے سبب نیپال میں بھی کیسز پھیل رہے ہیں ۔ مقامی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے  سرکاری اعدادوشمار پر تبصرہ کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بقیہ ممالک خصوصاً بنگلہ دیش میں کیسز عروج پر پہنچ چکے ہیں اور اب ان میں کمی آنی شروع ہو چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ایک کروڑ 76 لاکھ کیسز کے ساتھ ہندوستان اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بدترین بحران کا مرکز ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارت میں وائرس کے شکار افراد کی اصل تعداد 30 گنا زیادہ اور یہ 50 کروڑ تک ہو سکتی ہے۔

Advertisement
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • ایک دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 5 گھنٹے قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • ایک دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 9 گھنٹے قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
Advertisement