جی این این سوشل

صحت

ڈریپ نے آن لائن ایپلی کیشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ ) نے آن لائن ایپلی کیشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا۔ فارما بیورو، پی پی ایم اے اور علاقائی دفاتر کے نام مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈریپ نے آن لائن ایپلی کیشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا
ڈریپ نے آن لائن ایپلی کیشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا

تفصیلات کے مطابق ڈریپ میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان  (ڈریپ )  نے آن لائن ایپلی کیشن مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ فارما بیورو، پی پی ایم اے اور علاقائی دفاتر کے نام مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فارما بیورو اور پی پی ایم اے کو آن لائن سسٹم کے استعمال کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں،ڈریپ کے مطابق  فارماسوٹیکل اور بائیولوجیکل دوا ساز آن لائن سسٹم سے مستفید ہوں، فارما کمپنی انسپکشن اور دوا سازی لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دے سکے گی۔ درخواست گزارآن لائن سسٹم سے گھر بیٹھے اپلائی کر سکے گا۔

 ڈریپ حکام کے مطابق  فارما کمپنیز سے کاغذ پر درخواستیں 3 مئی تک وصول کی جائیں گی، 3مئی کے بعد کاغذ پر درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی، ڈریپ جدید آن لائن ایپلی کیشن سسٹم پر عمل درآمد 2فیزمیں کرے گا، پہلے سائٹ ویری فکیشن اور دواسازی لائسنس کی درخواستیں وصول ہوں گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے بتایا کہ ڈریپ کے 13 میں سے 10 ڈویژن کو ای سسٹم پر منتقل کر دیا ہے، ڈریپ کے 3 ڈویژن 30 مئی سے قبل ای سسٹم پر منتقل ہو جائیں گے۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر  ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان  دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

انہوں نے  اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے گفتگو کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے بشکریہ ملاقات کی ، سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط اپنے کثیر جہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو ہمیشہ خیر سگالی اور اعتماد کے ساتھ نمایاں رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے کئی اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی یکساں خیالات کا اظہار کیا۔

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی۔

انہوں نے وزیراعظم میلونی کی اندرون و بیرون ملک ان پالیسیوں کو سراہا جنہوں نے اٹلی کو یورپی یونین کا ایک اہم رکن بنا دیا۔


پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری، قانونی نقل مکانی کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر ایوب

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے ، عمر  ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے پیر کے روز وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ تحریک انصاف پاکستان میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ کے ذریعے ملاقات کی درخواست کی، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران سیاسی شخصیات  بھی موجود تھیں ۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل اپریل 2022 میں ان کی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکہ واشنگٹن پر عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے ایک ملاقات میں ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعاً قبول نہیں ، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے اور کریک ڈائون مزید تیز کرنے کا حکم دے دیااور بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی اور گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعاً قبول نہیں ، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے اجلاس کوبریفنگ دی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر ویڈیولنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll