اے ای ایم این ڈی نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا


سکھر: سکھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق صحافی جان محمد پر دفتر سے گھر جاتے ہوئے کوئینز روڈ پر حملہ کیا گیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔
صحافی کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (اے ای ایم این ڈی) نے کہا کہ وہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔
اے ای ایم این ڈی نے مزید کہا: "صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ حکام سے معاملے کی تحقیقات کرائیں"۔
جس میں وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافی جان محمد کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں نامعلوم افراد نے مقامی صحافی فاروق پراچہ کے گھر پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے صحافی کی گاڑی اور گھر کے دروازے کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago




