تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج
گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی،مظاہرین


تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے احتجاج، مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور مہنگائی کے باعث خودکشی پر مجبور پر گئے ہیں۔
مظاہرین کے میٹروپولیٹن کے آفس میں دھرنا دے دیا ہے اور مین گیٹ کو تالہ لگا دیا ہے۔ احتجاج میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں ہم اور ہمارے بچے خودکشی پر مجبور پر گئے ہیں، سکول، گیس اور بجلی کے بل ہم ادا نہیں کر سکتے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہم دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں لیکن اعلیٰ حکام اس پر توجہ نہیں دے رہے۔ پورے شہر کی صفائی کی ذمہ داری ہم پر ہے اور ہم اپنا کام اچھے طریقے سے کرتے ہیں، دن رات محنت کرتے ہیں لیکن ہمیں اس کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ گزشتہ چاہ ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر بھی ہمیں تنخواہیں نہیں دی گئی اور بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہمارے گھروں سے بجلی اور گیس کے کنکشن منقتع کر دیئے گئے ہیں۔ پہلے بھی احتجاج کے دوران اعلیٰ حکام نے تنخواہوں کی ادائیگی پر ہمیں یقین دہانی کرائی تھی لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 5 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل






