رواں سال تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا، اگلا سال اس سے بھی زیادہ گرم ہو سکتا ہے، امریکی ماہرین
بحرالکاہل میں ’’ایل نینو‘‘ رجحان کے باعث اگلا سال اس سے زیادہ گرم ہو سکتا ہے


واشنگٹن: امریکامیں ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ اس بات کے 50 فیصد امکانات ہیں کہ 2023 تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا اور اس سے اگلا سال اس سے بھی زیادہ گرم ہو سکتا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کی چیف سائنٹسٹ سارہ کیپنک نے کہا ہے کہ 2023 اب تک کا تیسرا گرم ترین سال ہے۔
ناسا کے گوڈار انسٹیٹیوٹ فار سپیس سٹڈیز کے ڈائریکڑ گیون شمیڈٹ نے کہا کہ بحرالکاہل میں ’’ایل نینو‘‘ رجحان کے باعث اگلا سال اس سے زیادہ گرم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل نینو کا زیادہ اثر 2024 میں ظاہر ہوگا لہذا ہم دیکھ رہے ہیں کہ نہ صرف 2023 بلکہ 2024 بھی غیرمعمولی طور ریکارڈ سطح پر گرم ہوگا۔
یورپی یونین کے موسمیات کا مشاہدہ کرنے والے ادارے کوپرنیکس کی رپورٹ کے مطابق کرہ ارض پر اب تک جولائی سب سے گرم مہینہ تھا اور این او اے اے کے اعداد و شمار بھی اس سے مطابقت رکھتے ہیں۔ این او اے اے کے مطابق جولائی میں گلوبل سرفیس ٹمپریچر 1.12 ڈگری سیلسیز تھا جو اوسط سے زیادہ ہے اور ادارے کے 174 سالہ ریکارڈ کے مطابق گرم ترین مہینہ تھا۔
ادارے نے کہا کہ گوبل اوشین سرفیس ٹمریچر جولائی میں گذشتہ چار مہینے سے ریکارڈ زیادہ رہا کیونکہ جون میں پیدا ہونے والے ایل نینو کے اثرات مسلسل جاری ہیں۔ ناسا کے چیف سائنسدان اور ماحولیات کے سینئر مشیر کیٹ کیلون نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی لوگوں اور ماحولیاتی نظام پر اثر چھوڑ رہی ہے۔
درجہ حرارت میں تبدیلی کے علاوہ ہم سمندر کی سطح میں اضافہ، آرکٹک سمندر میں برف کا پگھلنا اور جنگلات میں آگ لگنے جیسے واقعات کا سامنا ہے کر رہے ہیں۔امریکی سپیس ایجنسی کے ایڈمن بِل نیلسن نے کہا کہ ہم یں ماحول کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 4 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 12 منٹ قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 گھنٹے قبل



