میکسیکو : میکسیکو سٹی میں بائی پاس سے گزرنے والی تیز رفتار میٹرو ٹرین پل سمیت سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثہ میٹرو اوور برج گرنے کے باعث پیش آیا،جس کی وجہ سے ٹرین پل کے ساتھ نیچے روڈ سے جا ٹکرائی۔اس حادثے میں کم از کم 23 افراد جان کی بازی ہارے جس میں بچے بھی شامل تھے۔
پُل کا ملبہ اور ٹرین کے ڈبے گاڑیوں پر گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
ریسکیو ادارے نے پُل کے کمزور ہونے پر ٹرین کو اتارنے کا عمل روک دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
میئر میکسیکو سٹی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آندرس مینوئل لوپیز اوبریڈور نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ میکسیکو کے عوام سے "کچھ بھی پوشیدہ نہیں" رکھا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ٹرین کے ڈبوں کو پُل سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ملبے اور ٹرین کے ڈبوں تلے درجنوں گاڑیاں دبی ہوئی ہیں۔
یاد رہے مقامی میڈیا کے مطابق ، رہائشیوں نے 2017 کے مہلک زلزلے کے بعد اس پل کے ڈھانچے میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع حکام کو دی تھی۔ دنیا کے مصروف ترین شہروں کے میٹرو سسٹم میں یہ اب تک کا سب سے مہلک واقعہ ہے۔
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- 12 گھنٹے قبل
افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل
فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- 12 گھنٹے قبل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا
- 44 منٹ قبل
کرم : امن معاہدے کے تحت تمام مورچوں کی مسماری کا عمل آج سے شروع
- 2 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ تاحال بے قابو،متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعدکرفیو نافذ
- 2 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- 12 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- 12 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 13 گھنٹے قبل