مجموعی ہدف کی تکمیل میں رئیل اسٹیٹ ،فیشن ڈیزائننگ، ہوٹلنگ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سمیت مختلف اہم شعبہ جات شامل ہیں

پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے رواں مالی سال میں240 ارب روپے کے مجموعی ہدف کے ساتھ رئیل اسٹیٹ ،فیشن ڈیزائننگ، ہوٹلنگ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سمیت مختلف اہم شعبہ جات سے 80 ارب روپے سے زائد ریونیو وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران ان شعبوں سے 12.6 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی۔
پی آر اے کے ترجمان کے مطابق چیئرپرسن جاوید بدر کی فعال قیادت میں اتھارٹی محصولات کو متنوع بنانے اور ان میں نمایاں اضافہ کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ٹیکس ادائیگی کی تعمیل کو یقینی بنانے اور صوبے میں کام کرنے والے مختلف شعبوں اور ممتاز کاروباری اداروں سے بقایا جات کی وصولی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریونیو کے ایک بڑے ذریعہ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے جیسا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر یو ڈی اے) کے دائرہ اختیار میں وسیع رقبے پر محیط 1400 سے زائد سوسائٹیز کام کر رہی ہیں۔ پراپرٹی ڈویلپرز اور پروموٹرز کے شعبہ میں 23 -2022 میں 0.478 ارب روپے کی وصولی کے مقابلے میں مالی سال 24- 2023 کے لیے 48 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں رواں مالی سال کے لیے 14.6 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کی وصولی 4.08 ارب روپے تھی۔ اربوں کا ٹرن اوور رکھنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے ودہولڈنگ اور سروس مد میں بقایا جات کی وصولی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے رواں مالی سال کے لیے 4 ارب روپے روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 2.45 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیاتھا۔
رواں مالی سال کے لیے اس شعبے میں 4 ارب روپےکا ہدف رکھا گیا ہے جو گزشتہ سال 2.14 ارب روپے تھا۔ کمیشن ایجنٹس (کارپوریٹ) سیکٹر میں انکم ٹیکس کے سیکشن 233 کے تحت کمیشن کی انکم ٹیکس کٹوتی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈیٹا کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔اس شعبہ میں رواں مالی سال کے لیے 3 ارب کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال 1.5 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی۔ ترجمان کے مطابق خاص طور پر 2017 اور 2018 کے لیے 413 ملین روپے کے واجبات کی تعمیل پر زور دیا گیا ہے۔ آمد و رفت کیلئے سواری (رائیڈ ہیلنگ سروسز)سیکٹر میں رواں مالی سال کے لیے 1.5 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال میں 0.89 ارب روپے کی وصولی کی گئی تھی ۔
ترجمان نے کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی کے لیے مختلف کلب ٹیکس وصولی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور ان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ ہیں۔ اس شعبے میں رواں مالی سال کے لیے 3 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کی وصولی 0.42 ارب روپے تھی۔ معروف فیشن ڈیزائنرز کا بھی ان کے بینک اسٹیٹمنٹس اور آن لائن ویب سائٹ آپریشنز کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ٹیکس اتھارٹی آن لائن سیلز کے ذریعے ادائیگی کے گیٹ ویز کی وصولیوں پر ٹیکس کی تعمیل کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔
فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں رواں مالی سال کے لیے 6 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال 06 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی۔ترجمان نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ اور میڈیا مارکیٹنگ سروسز سیکٹر میں حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، جس سے یہ ممکنہ ریونیو وصولی کے لیے ایک اہم شعبہ بن گیا ہے۔ پی آر اے نے بھی اس سیکٹر میں اپنے ریونیو کے ہدف کو 0.55 ارب روپے سے سے 2 ارب روپے تک بڑھا دیا ہے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- 9 گھنٹے قبل

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- 12 گھنٹے قبل

مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں،فیلڈ مارشل
- 13 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا،دفتر خارجہ
- 13 گھنٹے قبل

سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

کوئٹہ :وزیراعظم کی گورنر ہاؤس آمد، صوبے کے اُمور اور ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟
- 12 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- 7 گھنٹے قبل
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- 9 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل


.jpg&w=3840&q=75)








