امن و امان اور شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے،نگران وزیر اعلیٰ سندھ
کوشش کروں گا کہ حکومت کے دران عوام کو ریلیف دے سکوں،جسٹس (ر) مقبول باقر


نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ امن و امان اور شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے متفقہ طور پر نامزد نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت کا پہلا کام الیکشن کمیشن کو صاف شفاف، آئین اور قانون کے مطابق الیکنش میں معاونت کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کی عوام کے لئے بہتر سے بہتر کام کریں گے، کوشش کریں گے کے حکومت کے دوران عوام کو ریلیف دے سکیں، اس وقت پورا ملک پریشانیوں سے دوچار ہے۔
مقبول باقر کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات اور انٹرنیشنل معاملات کی وجہ سے عوام بدحالی کا شکار ہیں، کوشش کریں گے سب سے پہلے محروم طبقے کو ریلیف دے، امن و امان کی صورتحال کو پہتر کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ شہری مسائل اپنے ہیں اور دہی مسائل اپنے ہیں اس کے علاوہ سیلاب زرگان کی پریشانیاں بھی ہیں اس لئے ہم جو کر سکے وہ کریں گے۔
کوشش کروں گا کہ حکومت کے دوران عوام کو ریلیف دے سکوں،نامزد نگران وزیراعلٰی#GNN #GNN_Updates #Breakingnews #Newsupdates pic.twitter.com/vT9bMqIlHd
— GNN (@gnnhdofficial) August 15, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے بھی اپنے سنگین مسائل ہیں، اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے کہ انہیں ٹھیک کیا جائے۔ کسی حد تک میں اس لئے کہہ رہا ہو کہ ہمارے پاس ایک تو وقت کل ہو گا اور دوسرا ملک میں وسائل بھی بہت محدود ہیں۔
انتخابات سے متعلق سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس انداز میں کام کریں گے کہ کسی کو بھی کوئی شکایت نہ ہو، سب کچھ شفاف ہو اور آئین و قانون کی حدود میں رہ کر ہو۔ جو ہماری ذمہ داری ہے وہ ادا کریں گے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 17 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 14 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 17 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل





