Advertisement

شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی نے امریکا میں بھارتی اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 18 2023، 7:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی امریکا میں بھارتی اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات ہوئی جس دوران شاہد آفریدی نے اداکار سے اپنی بیٹیوں کا تعارف کرایا۔

سابق کپتان کی بالی ووڈ اداکار سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں سنیل شیٹھی سے اپنی بیٹیوں کا تعارف کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement