اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اووریز پاکستانیوں پر پاکستان چل رہا ہے۔ وہ ترسیلات زر بھیجتے ہیں تو پاکستان کی معیشت چلتی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جتنی توجہ سفرا پر دینی چاہیے تھی نہیں دی، حکومت میں جب آئے تو اس بارے گائیڈ لائنز بھی دیں تھیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اووریز پاکستانیوں پر پاکستان چل رہا ہے، وہ ترسیلات زر بھیجتے ہیں تو پاکستان کی معیشت چلتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سفارتخانوں بارے شکایات دیکھیں، انگلینڈ میں جب پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ ہوتا تھا تب سے سفیروں سے رابطے کا تجربہ ہے، پڑھے لکھے لوگوں سے سفارتخانوں کا رویہ ٹھیک ہوتا ہے لیکن مزدور طبقے سے درست نہیں ہوتا، یاد ہے کہ کئی سفارتکاروں کا مزدوروں کیساتھ بہت بڑا رویہ ہوتا تھا، ماضی میں جس طرح انگریز کا رویہ تھا اس طرح کاان کا رویہ ہوتا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح سفارتخانے چل رہے ہیں اب مزید نہیں اس طرح چل سکتے، سفارتخانوں کا کام باہر ملکوں میں اپےن لوگوں کا خیال رکھنا ہے اور سفارتخانے ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لیے کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکایات موصول ہوئی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کام میں غیر ضروری تاخیر کی جاتی ہے، اگر سفارتکاروں کو مزید مدد کی ضرورت ہے تو آپ ہمیں بتائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ اووریسز پاکستانیوں کیساتھ سفارتخانوں کا لاتعلقی جیسا رویہ ناقابل قبول ہے، سفارتخانوں میں جو سٹاف اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیل کرتا ہے اس پر کوئی چیک نہیں ہے،نادرا کی شکایت آئی کہ غیر قانونی کاغذات بنانے کے لیے رشوت لی جاتی ہے، سفارتخانے نے ایکشن لینے کے بجائے نادرا کے ہیڈ آفس پر معاملہ ڈال دیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں سفارتخانے بارے جو شکایات موصول ہوئیں ان پر دکھ ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ سفارتخانوں کی مانیٹرنگ ہو، سٹیزن پورٹل پر ہمیں بہت شکایات آتی ہیں، شکایات کا ازالہ بھی نہیں کیا جاتا، غیر ضروری تاخیر کی جاتی ہے، چاہتے ہیں کہ سفارتخانوں میں اوورسیز پاکستانیوں بارے احساس ہو۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
- 9 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- 15 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں
- 12 گھنٹے قبل
صومالین سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم
- 13 گھنٹے قبل
قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل
- 9 گھنٹے قبل
پوپ فرانسس کی اسرائیل پر سخت تنقید، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 3 منٹ قبل
کو ئٹہ : کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے
- 9 گھنٹے قبل
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- 15 گھنٹے قبل