Advertisement
علاقائی

کےپی کے میں پی ٹی آئی میری وجہ سے اقتدارمیں آئی تھی ،پرویزخٹک

پرویز خٹک نے کہا کہ لوگ کہتے  تھے کہ پرویز خٹک اکیلا رہ گیا ہےلیکن  آج وہ لوگ خود اکیلے ہو گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 20th 2023, 4:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کےپی کے میں پی ٹی آئی میری وجہ سے اقتدارمیں آئی تھی ،پرویزخٹک

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  پرویز خٹک نے کہا کہ جب پی ٹی آئی چھوڑی تو کچھ بچوں نے سوشل میڈیا پرمجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا تھا کیونکہ ان کے لیڈر نے ان کو بد تمیز اوربد  تہذیب بنایا ہے ان کو تمیز نہیں سکھائی، لیڈرتو  وہ ہوتا ہے جو کارکنوں کو تمیز و تہذیب و آداب سکھائے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ لوگ کہتے  تھے کہ پرویز خٹک اکیلا رہ گیا ہےلیکن  آج وہ لوگ خود اکیلے ہو گئے ہیں، سابق وزیر اعظم غرور کرتا ہے اور غرور اللہ کبھی پسند نہیں کرتا ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا نہ کیا تو نام بدل دینا، پارٹی کی جتنی خدمت میں نے کی اور کوئی نہیں کر سکتا، 2013 میں پی ٹی آئی میرے لوگوں کی وجہ سے کامیاب ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو غلط فہمی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نیا پاکستان بنائے گا،اس نے لوگوں کو سبز باغ دکھایا لیکن ہم وہ بات کریں گے جس پر پورا اتر سکیں پی ٹی آئی کی طرح دعوے نہیں کریں گے ، اس نے میرے جیسے بندے کو بھی بے وقوف بنایا، مجھے یقین ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام ہمارے ساتھ ہوں گے۔

Advertisement
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 11 منٹ قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 32 منٹ قبل
Advertisement