چیئرلفٹ کے اندر سکول کے 8 طلباء اور 2 اساتذہ سوار ہیں


بٹگرام میں آلائی پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔ چیئرلفٹ کے اندر سکول کے 8 طلباء اور 2 اساتذہ سوار ہیں۔
چیئرلفٹ کی بلندی 1500 فٹ بتائی جارہی ہے۔ جس کی ایک رسی ٹوٹ جانے کی وجہ سے چیئرلفٹ فضاء میں لٹک گئی ہے۔ رسی ٹوٹ جانے کی اطلاع پر مساجد میں مدد کیلئے اعلانات کروائے جارہے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ بلندی کے باعث ہیلی کاپٹر کے بغیر ریسکیو آپریشن ممکن نہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ کمشنر ہزارہ ڈویژن نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہیلی کاپٹر آپریشن کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر ٹیم بٹگرام سے موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق لفٹ میں پھنسے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ چیئرلفٹ میں موجود شخص گلفراز کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا۔ جبکہ دوسری طرف ریسکیو کے لئے ہیلی کاپٹر پشاور سے روانہ کر دیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے چیئرلفٹ ٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری سے رابطہ کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے لفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 5 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago







