یو کے ایچ ایس اے کے تعاون سے پاکستان میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کا نفاذ کیا جائےگا ،ڈاکٹر ندیم جان


وفاقی نگران وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان جلد ہی ایک گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈا پر اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کرے گا، یو کے ایچ ایس اے کے تعاون سے پاکستان میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کا نفاذ کیا جائےگا ۔
برطانوی ہیلتھ گلوبل سکیورٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سے گفتگوکرتےہوئے ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں، گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈا میری اولین ترجیح ہے،پاکستان جلد ہی ایک گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈا پر اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں دنیا بھر سے تمام سرکردہ رہنماؤں اور سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا ۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ یو کے ایچ ایس اے کے تعاون سے پاکستان کے 134 اضلاع میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کا نفاذ کیا جائےگا۔یہ سسٹم اگلے دو سے تین ماہ کے اندر ملک کے تمام اضلاع میں نافذ کر دیا جائےگا ۔ ادارہ پاکستان میں جامع نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے الیکٹرانک لیب سسٹم کی ترقی اور نفاذ میں بھی مدد کر رہا ہے۔
قومی ادارہ صحت میں ایک ایمرجنسی آپریشن سنٹر ، سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صحت کے حوالہ سے ہنگامی صورتحال اور آفات کے لیے متحد اور مربوط ردعمل کے لیے ملک کے تمام این سی او سیز کو بتدریج اور منظم طریقے سے قومی ادارہ صحت میں ضم کرنا ہے۔ موجودہ پروجیکٹ آئی ڈی ایس آر کو 2024 تک پاکستان میں فنڈز فراہم کیے گئے ہیں ۔
آئی ڈی ایس آرکو لاگو کرنے میں ملک کی شاندار کارکردگی برطانیہ کی حکومت کی جانب سے دیگر تکنیکی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کا باعث بنے گی۔ جیسے ہی آئی ڈی ایس آر ریکرنٹ سسٹم تیار ہو جائے گا ،پورا نظام پاکستانی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ یو کے ایچ ایس اے مستقبل میں حکومت پاکستان کی جانب سے نئے تکنیکی شعبوں میں بھی تعاون کرنے کا خواہاں ہے

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل







