آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں


نیویارک: سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر تین ڈینیئل میدویدوف، آندرے روبلوف، کیرن خچانوف اور جینک سنرفاتحانہ آغاز کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گے۔
رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں ان کے جرمن حریف ڈومینک کوپفر پہلے سیٹ میں 2-6 کی شکست کے بعد دوسرے سیٹ کے دوران جبکہ دفاعی چیمپئن کو 2-3 کی برتری تھی جرمن کھلاڑی ڈومینک کوپفر فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور کارلوس الکاراز نے بآسانی دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
روسی ٹینس سٹار ،عالمی نمبر تین ڈینیئل میدویدوف سمیت روس کے ہی آندرے روبلوف اور کیرن خچانوف نے بھی ابتدائی رائونڈ میں فتح حاصل کر لی۔
ڈینیئل میدویدوف نے ہنگری کے حریف کھلاڑی اٹیلا بالزکو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 1-6 اور 0-6 سے مات دی، روس کے ہی آندرے روبلوف نے فرانسیسی حریف آرتھر کازاؤکس کو 4-6، 6-7(5-7) اور 1-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ روسی کے ہی کیرن خچانوف نے ابتدائی رائونڈ میں امریکی حریف مائیکل موہ کو سیدھے سیٹس میں 2-6، 4-6 اور 2-6 سے ہرا دیا۔ایک اور میچ میں اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنرنے جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو 3-6، 1-6 اور 1-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں جگہ پکی کر لی۔ \932

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 36 منٹ قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل





