Advertisement

نوویک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

ففتھ سیڈ کیسپر رڈ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 31st 2023, 4:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوویک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

نیویارک: سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور امریکی ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اور ناروے کے ففتھ سیڈ کیسپر رڈ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سربین سیکنڈ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی کھلاڑی برنابی زپاٹا میرالس کو سٹریٹ سیٹس میں4-6، 1-6 اور 1-6 سے شکست دی اور تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن حریف کھلاڑی لاسلوجیری سے ہوگا۔

ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پیرو کے حریف کھلاڑی جان پابلو واریلا زکو سیدھے سیٹس میں1-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئس کھلاڑی ڈومینک سٹیفن نے بھی تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔

ان کی فتح کا سکور 5-7، 7-6(7-2)،7-6(7-5)،6-7(6-8) اور3-6تھا۔اسی طرح چین کے ژانگ زیزن نے ناروے کے ففتھ سیڈڈ کھلاڑی کیسپر رڈ کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-5، 2-6، 6-0 اور 2-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔\932

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement