ممبئی : بالی وڈ اور بھوج پوری فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سری پراڈھاکورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ سری پراڈھاحال ہی میں کورونا کا شکار ہوئی تھیں ، کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی حالت روزبروز بگڑتی جارہی تھی اور وہ سنبھل نہ سکیں ۔بھارتی " سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن "کے جنرل سیکرٹری امت بہل نے اداکارہ کی وفات کی تصدیق کی۔ انہوں نے اداکارہ کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت سی قیمتی جانیں نگل چکی ہے، سری پراڈھا نے ہندی اور ساؤتھ سینما کے لیے انتھک کام کیا ہے،ہمارے لیے بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم ایک سینئر اداکارہ سے محروم ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سری پراڈھا نے ہندی اور بھوج پوری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے ماضی میں بالی وڈ اداکار گووندا، دھرمیندر، ونود کھنہ، گلشن گروور اور دیگر کے ساتھ بھی کام کیا ۔ اداکارہ کی بالی وڈ فلموں میں آگ اور چنگاری، شعلے اور طوفان، آزمائش، بے وفا صنم، میری للکار سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین شکل اختیار کرچکی ہے ، امریکہ سمیت برطانیہ ، جرمنی ، اٹلی اور سنگاپور ، آسٹریلیا نے بھی بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ کینیڈا ، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ نے بھارت کے ساتھ تمام تجارتی رابطے بھی معطل کردیے ہیں ۔

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 14 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 13 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 10 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 14 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 11 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 8 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 14 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 11 گھنٹے قبل












