الیکشن کب ہونگے ابھی تک کوئی نہیں جانتا، سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 2023 کو آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال قرار دے دیا ہے، کہہ کر انہوں نے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر انہوں نے کہا کہ نگران وزیر خزانہ بھی بول پڑی ہیں کہ معاشی اور اقتصادی مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور 24 کروڑ لوگ آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہیں۔ 13جماعتیں جو ملک کو معاشی مسائل کے سمندر میں ڈبو کر گئی ہیں وہ بھی اب مگرمچھ کے آنسو رو کر احتجاج کا حصہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے یہ کہہ کر انہوں نے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے نگران وزیر خزانہ بھی بول پڑی ہیں کہ معاشی اور اقتصادی مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور 24 کروڑ لوگIMF کے رحم و کرم پر ہیں13جماعتیں جو…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 31, 2023
انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک معاشی اور اقتصادی استحکام نہیں آ سکتا۔ 85 روپے پر چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی اور 220 روپے پر چینی امپورٹ کرنے جا رہے ہیں۔ 75سال سےچینی مافیہ اور آٹا مافیہ نے ہمیشہ غریب کو لوٹا، غریب کا خون چوس کر اپنے مفادات حاصل کیے۔ ملک سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہا ہے، الیکشن کب ہونگے ابھی تک کوئی نہیں جانتا۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 19 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 27 minutes ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 20 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago




