Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کردی

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تو بتا دیں کوئی بھی آئین سے انحراف یا تجاوز نہیں کر سکتا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 31 2023، 11:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کردی

پنجاب میں الیکشن نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کردی ۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستا ن عمر عطا بندیا ل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ، سماعت کے دواران الکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ اپیل میں مہلت دی جائے ابھی اپیل نہ خارج نہ کی جائے ، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تو بتا دیں ، کوئی بھی آئین سے انحراف یا تجاوز نہیں کر سکتا ۔

جسٹس منیب  اختر نے ریمارکس دیے کہ ایک ہی دائرے میں گھومنا بند کریں آئین کسی کی جاگیر نہیں ہے ، آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دیتا۔

Advertisement
Advertisement