Advertisement

روس میں یکم ستمبر سے اسلامک بینکنگ کا آغاز

صدر ولادیمیر پوٹن نے اسلامی بینکاری سے متعلق قانون پر 4 اگست کو دستخط کیے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 1st 2023, 1:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس میں یکم ستمبر سے  اسلامک بینکنگ کا  آغاز

روس میں اسلامی بینکنگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جس سے مسلم برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 25 ملین مسلمان آبادی والے ملک روس نے یکم ستمبر سے اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کردیا جسے مسلم کمیونیٹی نے کافی سراہا ہے۔ صدر ولادیمیر پوٹن نے اسلامی بینکاری سے متعلق قانون پر 4 اگست کو دستخط کیے تھے۔

روس میں کچھ اسلامی مالیاتی ادارے پہلے سے کام کر رہے تھے لیکن اب پہلی بار اسلامی بینکنگ کا سرکاری سطح پر آغاز کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسلامی بینکاری مسلم اکثریتی علاقوں تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان میں شروع کی جائے گی اور اگر یہ پروگرام کامیاب ثابت ہوگیا تو پھر پورے ملک میں متعارف کرادیا جائے گا۔

مسلم آبادی کافی عرصے سے اسلامی بینکاری کا مطالبہ کرتی آئی ہے لیکن یوکرین جنگ کے باعث روس کے اقتصادی شعبے پر مغربی ممالک کے دباؤ نے بھی صدر پوٹن کو اسلامی بینکاری شروع کرنے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی بینکاری شریعت کے تحت کام کرتی ہے جو سود پر مشتمل لین دین کی سختی سے حوصلہ شکنی کرتی ہے کیوں کہ سود کو رقوم کا غیر منصفانہ تبادلہ سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement
آئی ایم ایف  : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول

  • 15 hours ago
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

  • 2 hours ago
پاک بھارت  کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری

  • an hour ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف  کا سیکرٹری جنرل  سے ٹیلیفونک رابطہ

مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ

  • 14 hours ago
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

  • 2 hours ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی  :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا

سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا

  • 12 hours ago
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

  • 3 hours ago
میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز  لائیو اسٹریمنگ کے دوران  قتل

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل

  • an hour ago
ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان

  • 3 hours ago
صدر مملکت  کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت

  • 12 hours ago
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے

  • 3 hours ago
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

  • an hour ago
Advertisement