چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
ایک روزہ بین الاقومی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی


کراچی: چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پرمشتمل سیریز جیتنے پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار، کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہاں جاری کردہ تہنیتی پیغام میں ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنلسٹ کے خلاف یہ جیت بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ٹیم سیریز کا تیسرا میچ بھی جیت کر 0-3 سے کلین سوئپ کرے گی اور ایک روزہ بین الاقومی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاندار کارکردگی پوری قوم کے لئے قابل فخر ہے،اس شاندار جیت سے نئی نوجوان کھلاڑیوں کے جوش اور جذبے میں اضافہ ہوگا۔
ذکا اشرف نے کہا کہ اس سیریز کی ٹی وی کوریج سے لوگوں کو ہماری کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا بخوبی اندازہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف جاری تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پرمشتمل سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 3 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 5 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 7 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 3 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 5 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago





