امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرز،کاروباری شخصیات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، مسعود خان
حالیہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستانی طلبا کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار پانچ سو ہوچکی ہے اس کو دوگنا کریں گے


نیو میکسیکو: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ نیو میکسیکو میں موجود معروف پاکستانی ڈاکٹر، کامیاب کاروباری شخصیات اور دیگر ماہرین پاکستان کا اصل چہرہ ہیں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے البوکرکی نیو میکسیکو میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، معروف کاروباری اور دیگر پیشہ ورشخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔
مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی طلبا، ڈاکٹرز و دیگر پیشہ ور افراد کے لئے امریکی ویزہ کے حصول کو آسان بنانے کے لئے امریکی حکام سے مکالمہ جار ی ہے ۔حالیہ کوششوں کے نتیجے میں پاکستانی طلبا کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار پانچ سو ہوچکی ہے اس کو دوگنا کریں گے۔
پاکستان کے سفیر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف میکسیکو کے مابین تعلیمی پروگرام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ نیو میکسکو میں موجود پاکستانی مادر وطن میں سرمایہ کاری کریں اور ترقی کے عمل میں حصہ دار بنیں۔
انہوں نے کہا کہ نیو میکسیکو کے اپنے پہلے دورے پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ گذشتہ سال محمد افضال حسین کا قتل ایک المناک واقعہ تھا لیکن جس انداز میں نیو میکسیکو کی پاکستانی کمیونٹی نے صبرو استقامت، عزم اور اتحاد کا ثبوت دیا اس سے نہ صرف اس اندوہناک واقعے کے ذمہ دارشخص کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں مدد ملی بلکہ خوف اور بے یقینی کی فضا کا خاتمہ ہوا اور کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا۔

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 4 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 21 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 3 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- ایک گھنٹہ قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل



