سیاسی اور غیریقینی صورتحال بڑھتی جا رہی ہےجس کا بڑا نشانہ ن لیگ بن رہی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 16 ماہ کی نااہل نالاٸق اور ناکام حکومت کا کیا دھرا ہے جس کی سزا 24 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی خلا آگیا ہےحالات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل گٸے ہیں عوام کی زندگی کی بقاء کا مسٸلہ پیدا ہوگیا ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے پر الزام لگا رہی اور اپنے گندے کپڑے چوک اور چوراہے میں دھو رہے ہیں۔ یہ خود لندن اور دبئی بھاگ گئے ہیں اور عوام کو اندھے کنوئیں میں پھینک گئے ہیں طاقت نہیں حکمت عملی کی ضرورت ہے
ڈالر اور پیٹرول کی ٹرپل سنچری کے بعد چینی کی بھی ڈبل سنچری ہو گٸی ہے آٹا اور ٹماٹر بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں سیاسی خلا ٕ آگیا ہےحالات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل گٸے ہیں عوام کی زندگی کی بقا ٕ کا مسٸلہ پیدا ہوگیا ہے PPP اور ن لیگ ایک دوسرے پر الزام لگا رہی اور اپنے گندے کپڑے چوک…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 5, 2023
انہوں نے کہا کہ ڈالر اور پیٹرول کی ٹرپل سنچری کے بعد چینی کی بھی ڈبل سنچری ہو گٸی ہے، آٹا اور ٹماٹر بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں، لوگ نادان نہیں سب کچھ سمجھتے ہیں کہ یہ سب کچھ 16 ماہ کی نااہل نالاٸق اور ناکام حکومت کا کیا دھرا ہے جس کی سزا 24کروڑ عوام بھگت رہے ہیں، سیاسی اور غیریقینی صورتحال بڑھتی جا رہی ہےجس کا بڑا نشانہ ن لیگ بن رہی ہے
شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف بجلی پر ریلیف دینے کے لٸے تیار نہیں ہے پہلے ڈالر، بجلی اور پیٹرول کا بم گرا اور اب چینی، آٹے اور کھانے والے تیل کا بھی معاشی بم عوام پر گر گیاہے، پی ڈی ایم حکومت نے سارے ٹیکس بجلی کے بلوں میں ڈال دیئے ہیں 2ہزار ارب بجلی گھروں کو کرایہ دے رہے ہیں اور 4 ہزار ارب روپیہ ٹوٹل آمدنی ہے جس میں ایک ہزار ارب روپے بجلی کی چوری ہے
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میٹھی چینی غریب کے لٸے کڑوی ہو گٸی ہے۔ پاکستان کی ہر کابینہ میں دو تین شوگر ملز مالکان لازمی ہوتے ہیں اور زیادہ تر شوگر ملیں سیاستدانوں کی ہیں کسی اور آدمی کو شوگر ملز لگانے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 17 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 17 گھنٹے قبل




